ممبئی،6جنوری(ایجنسی)مشہور فلم ساز بونی کپور سپرہٹ فلم پنک کا تمل ریمیک بنانے والے ہیں۔
شوجیت سرکاری کی سال 2016میں ریلیز ہوئی فلم "پنک" میں امیتابھ بچن اور تاپسی پنو نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اب اس کا تمل ریمیک بنانے کی تیاری چل رہی ہے۔ فلم میں ودیا بالس اور اجیت
کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔ اجیت فلم میں وکیل کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ وہ وہی کردار اداکریں گے جو فلم میں امیتابھ بچن کاتھا۔
بونی کپور نے کہا،"ہدایت کار ایچ ونود نےفلم کی کہانی میں کچھ تبدیلی کی ہے اور ودیا کا کردار بھی کہانی کے مطابق لکھا جائےگا۔ فلم کو 14دسمبر کو منظوری ملی اور شجیت نے بونی کپور کی آنجہانی اہلیہ اور اداکارہ سری دیوی کو یہ مشورہ دیا تھا کہ فلم پنک کا ریمیک بننا چاہئے۔