ممبئی ، 20 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ممبئی اور مضافات کی پارلیمانی نشستوں پر ووٹ ڈالنے کے لئے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معززین شخصیتوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ ستاروں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ پیر کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ممبئی کی چھ سیٹوں سمیت مہاراشٹر کی 13 لوک
سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔
ان میں شاعر فلمساز اور آسکر ایوارڈ یافتہ گلزار ، سونالی بیندرے، تبو ، فرحان اختر ، انیل کپور، زویا اختر ، سنیل شیٹی ، دھرمیندر، ہیما مالنی، ایشادیول، گووند آہو جا، پریش راول، شوبھا کھوٹے ، اکشے کمار ، جھانوی کپور شبانہ اعظمی اور دیگر مشہور شخصیات نے ممبئی اور اس کے مضافاتی علاقوں کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر اپنا ووٹ ڈالا۔