the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 15 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹارز نے مداحوں کو 90 کی دہائی کی اپنی پسندیدہ فلموں کے بارے میں بتایا ہے۔

ٹویٹر انڈیا نے ایک گیم شروع کیا ہے جس میں آپ کو 90 کی دہائی کی اپنی پسندیدہ فلم بتانی ہوگی ۔
اس کے ساتھ کچھ لوگوں کو ٹیگ کرنا ہوگا اس کے بعد وہ اپنی پسندیدہ فلم بتائیں گے۔
ٹویٹر کا کھیل شروع ہونے کے بعد سب سے پہلے کاجول نے جواب دیا۔
کاجول نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ اور ’’پیار تو ہونا ہی تھا‘‘ ہیں۔
انہوں نے اجے دیوگن ، عامر خان ، کرن جوہر ، تنیشا مکھرجی اور شاہ رخ خان کو ٹیگ کیا۔

اجے دیوگن نے بتایا کہ میری پسندیدہ فلم ’زخم‘ہے۔
انہوں نے اکشے کمار اور ابھیشیک بچن کو پسندیدہ فلم بتانے کے لئے ٹیگ کیا۔
ابھیشیک بچن نے ’اگنی پتھ‘



کو پسندیدہ فلم قرار دیا اور انہوں نے رتیش دیشمکھ اور جان ابراہم کو ٹیگ کیا۔
اکشے کمار نے کہا کہ میری پسندیدہ فلمیں ’سنگھرش' اور ’انداز اپنا اپنا‘ ہیں۔
انہوں نے رنویر سنگھ اور کرن جوہر کو ٹیگ کیا۔

رتیش دیش مکھ نے بتایا کہ میری پسندیدہ فلمیں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے اور ہم آپکے ہیں کون‘ ہیں۔
انہوں نے مادھوری دہکشٹ ، شاہ رخ خان اور کرن جوہر کو ٹیگ کیا۔

رنویر سنگھ نے بتایا کہ میری پسندیدہ فلمیں ’جڑواں اور راجا بابو‘ ہیں۔
انہوں نے علی عباس ظفر اور ارجن کپور کو ٹیگ کیا۔
کرن جوہر نے کہا کہ میری پسندیدہ فلمیں ’ہم آپ ہیں کون اور لمحے‘ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سب سے زیادہ پسندیدہ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ ہے ، جس میں میں نے کام کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.