: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 26 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ کے نامور نغمہ نگار دیو کو ہلی کا انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 81 برس تھی۔ دیو کو بلی گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دیو کوہلی کافی عرصے سے بیمار تھے اور ممبئی کے ایک اسپتال میں شریک تھے۔ ان کی آخری رسومات شام 6 بجے اوشیوارا شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔ دیو کوہلی کے انتقال کی خبر
پر بالی ووڈ کی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دیو کوہلی کے لکھے ہوئے کئی گانے سپر ہٹ ہوئے۔ انو ملک، وشال شیکھر سمیت کئی معروف موسیقاروں کے ساتھ کام کرنے والے دیو کوہلی نے بالی ووڈ کو کئی ہٹ گانے دیے۔ دیو کوہلی کا پہلا گانا شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم بازیگر کا 'یہ کالی آنکھیں' تھا۔ بازیگر کا یہ گانا بہت مشہور ہوا تھا۔ اس گانے کو فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔