: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 5 ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ کے پر وڈیو سریش جوہر کا نام شاید کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ کبھی خوشی کبھی غم ، کچھ کچھ ہوتا ہے اور کل ہو نہ ہو، جیسی سپر ہٹ فلموں کے پر وڈیو سریش جوہر نے ساٹھ کی دہائی میں ایک فوٹو گرافر کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور مختلف ہدایت کاروں کے ساتھ ایک جونیئر کی حیثیت میں زینہ بہ زینہ آگے بڑھتے گئے۔ یہی لگن اور سخت
محنت ایک دن رنگ لائی۔ معاون کے طور پر کام کرتے کرتے اپنے پیشہ میں اس قدر مجھ جانا بہت کم ہی کم لوگوں کے نصیب میں آتا ہے۔ اس تجربہ کی بنیاد ہی انہوں نے 1976 میں دھرما پروڈکشن کے نام سے اپنابینر قائم کیا اور سب سے پہلے فلم 'دوستانہ “ بنائی جو سپر ہٹ رہی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن ،شترو گھن سنہا اور بطور ہیروئن زینت امان نے کام کیا۔ یش جو ہر 6 ستمبر 1929 کو لاہور کے پنجاب میں پیدا ہوئے۔