سالگرہ 6 ستمبر
ممبئی5 ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ کے پروڈیوسر یش جوہر کا نام شاید کسی تعارف کا محتاج نہیں۔
’کبھی خوشی کبھی غم‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’کل ہو نہ ہو‘ جیسی سپر ہٹ فلموں کے پروڈیوسر یش جوہر نے ساٹھ کے عشرے میں ایک فوٹوگرافر کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور مختلف ہدایتکاروں کے ساتھ ایک جونئیر کی حیثیت میں زینہ بہ زینہ آ گے بڑھتے گئے۔
یہی لگن اور کڑی محنت ایک دن رنگ لائی۔
معاون کے طور پر کام کرتے کرتے اپنے پیشہ میں اس قدر منجھ جانا بہت کم لوگ ہی کرپاتے ہیں۔
اس تجربہ کی بنیاد ہی انہوں نے 1976 میں دھرما پروڈکشن کے نام سے اپنا ادارہ قائم کیا اور سب سے پہلے ’دوستانہ‘ بنائی جو سپر ہٹ رہی۔
ا س فلم میں امیتابھ بچن، شتروگھن سنہا اور بطور ہیروئن زینت امان نے کام کیا۔
یش جوہر 6 ستمبر 1929 کو لاہور کے پنجاب میں پیدا
ہوئے۔
انہوں نے ہیرو جوہر سے شادی کی تھی جو نامور فلم ہدایت کار بی آرچوپڑا اور یش چوپڑا کی بہن تھیں۔
انہوں نے اپنے بالی ووڈ کیئریر کی شروعات سن 1952 میں سنیل دت پروڈکشن ہاؤس اجنتا آرٹ سے کی۔
یش جوہر نے فلم مجھے جینے دو اور یہ راستے ہیں پیار کے جیسی فلموں میں اسسٹنٹ کے طور پر کیا۔
یہی نہیں انہوں نے دیو آنند کی فلم گائیڈ میں بھی ان کابھرپور تعاون کیا ۔
اس فلم نے باکس آفس پر بہت شہرت حاصل کی تھی اور زبردست کمائی کی تھی۔
یش جوہر کو ایک دھن سوار تھی کہ وہ اپنی زندگی میں ایک کامیاب شخص بننا چاہتے ہیں۔
بس اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے وقت کے معروف اداکار دیوا ٓنند کے ساتھ مسلسل کام میں مصروف رہنے لگے۔
یش جوہر ، دیو آنند کی نوکیتن فلم سے جڑے رہے اور ان کے ساتھ جیول تھیف، پریم بجاری اور ہرے راما ہرے کرشنا جیسے فلموں میں ان کا تعاون کیا۔