نئی دہلی/21مارچ(ایجنسی) بالی ووڈ میں اپنی کھرکری آواز سے پہچان بنانے والی رانی مکھرجی آج اپنا 40 واں برتھے ڈے منا رہی ہے، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ عامر خان کی فلم غلام میں رانی مکھرجی کی آواز کو ڈب کیا گیا تھا، میکرس کو لگتا تھا کہ رانی کی آواز فینس کو پسند نہیں آئے گی، لیکن سال 1999 میں آئی کرن جوہر کی کچھ کچھ ہوتا ہے" نے رانی کو بالی ووڈ کی بلندیوں پر پہنچا دیا، رانی آج کسی پہنچان کی محتاج نہیں ہے، شادی اور پھر ایک پیاری سی بیٹی کی ماں بننے کے بعد بھی رانی نے انڈسٹری میں اپنی جگہ قائم رکھی ہے.
21 مارچ 1978 کو ممبئی میں رانی مکھرجی کا جنم ہوا تھا، بنگالی فیملی میں پیدا ہوئی رانی کے کئی سارے لوگ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتے تھے، انکے والد رام مکھرجی فلم ڈائریکٹر تھے اور انکی ماں کرشنا مکھرجی پلے بیگ سنگر تھی، رانی نے 1996 میں والد کی ڈائریکٹ کی گئی بنگالی فلم سے اداکاری سے کیرئیر کی شروعات کی تھی، بعد میں یہی فلم ہندی میں راجا کی آئے گی بارات کے نام سے بنائی گئی جس میں رانی نے لیڈ رول پلے کیا تھا، فلم نہیں چلی لیکن رانی کو انڈسٹری میں کام ملنے لگا.
1998 میں رانی عامر کے ساتھ وکرم بھٹ کی فلم غلام کی اور اس فلم نے
انہیں پہنچان دلائی، سال 1998 میں ریلیز ہوئی فلم کچھ کچھ ہوتا میں ٹنا ملہوترا کے رول نے رانی کو ہٹ بنا دیا، آپ کو بتادیں کہ رانی سے پہلے یہ رول ٹوئنکل کھننہ کو آفر ہوا تھا یکن ٹوئنکل کے منع کرنے کے بعد رانی کی قسمت چمک گئی.
21 اپریل، 2014 کو پیرس میں رانی نے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کے ساتھ خفیہ شادی کی، آدتیہ چوپڑا نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیا تھا اور اسی درمیان رانی کے ساتھ انکی آفیئر کی خبر چھپنے لگی، اس بات سے یش چوپڑا نا خوش تھے اور ناراض ہوکر آدتیہ گھر چھوڑ کر ہوٹل میں رہنے لگے تھے، بعد میں دونوں کے خاندان والوں کی رضامندی کے بعد انکی شادی ہوئی، 9 ڈسمبر 2015 کو رانی کے گھر ننھی پری کا جنم ہوا.