the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، یکم جولائی (ایجنسی) وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ کی مشہور اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔
سنہ 2015 میں معروف فلمی اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم 'دنگل' سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں برکت کھو رہی تھی، ایمان متاثر ہورہا تھا اور مذہب کے ساتھ تعلق خطرہ میں خطرے میں پڑ گیا تھا۔

18 سالہ زائرہ وسیم جنہوں نے اپنے مختصر فلمی کیریئر کے دوران تین بالی وڈ فلموں دنگل، سیکرٹ سوپر سٹار اور دی سکائی از پنک میں



اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، نے فلمی کیریئر سے سنیاس لینے کا اعلان اپنے تمام سوشل میڈیا کھاتوں پر اپنی ایک طویل تحریر میں کیا ہے۔
انہوں نے اپنے فیصلے کو صحیح ثابت کرنے کے لئے قرآن کی متعدد آیات، پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب کے اقوال کا سہارا لیا ہے۔

زائرہ وسیم جو اب تک بالی وڈ کے متعدد بڑے ایوارڈ جیسے فلم فیئر اور نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں، کے بالی وڈ سے سنیاس لینے کے اچانک فیصلے نے سوشل میڈیا پر تبصرہ بازی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.