مدینہ منورہ، ٢٠ مارچ (ذرائع) اداکارہ حنا خان نے مدینہ منورہ سے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی- حنا خان نے روضۂ رسول ﷺ کے سامنے روزہ افطار کرنے کے روح پرور لمحات کی ویڈیو شیئر کر کے اپنے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام
پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہیں مدینہ منورہ میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں الحمدللہ، عمرہ 2025 کا کیپشن دیتے ہوئے مزید لکھا:”دل میں آرزو جاگی، اللہ نے قبول فرمائی۔ اللہ پاک! مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، بس مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں۔”