ممبئی 16 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور کریکٹر ایکٹر رنجیت چودھری کا انتقال ہوگیا۔
اس کی عمر 64 برس تھی ۔
رنجیت چودھری 19 ستمبر 1955 کو پیدا ہوئے تھے وہ مشہور اداکارہ پرل پدمسی کے بیٹے تھے۔
رنجیت چودھری جن کا انتقال 15 اپریل کو ہوگیا ہے، کی موت کی تصدیق ان کی بہن ریل پدمسی نے کی ہے ۔
ریل پدمسی نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کی اور سوشل میڈیا پر رنجیت کی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، ان لوگوں کے لئے جو رنجیت کو جانتے تھے، آخری الوداعی 16 اپریل کو ہوگی۔
نیز ، 05 مئی کو ایک اجتماع بھی ہوگا جس میں ہم رنجیت کی زندگی کے قصے شیئر کیے جائیں
گے۔
رنجیت چودھری نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 1978 میں ریلیز فلم کھٹا میٹھا سے کیا تھا۔
اس کے بعد وہ باتوں باتوںمیں اورخوبصورت جیسی فلموں میں بھی دکھائی دیئے تھے۔
اداکار ہونے کے ساتھ وہ ایک اچھے رائٹر بھی تھے انہوں نے سیم اینڈ می کا اسکرین پلے لکھا اور اس میں اداکاری بھی کی تھی۔
رنجیت چودھری نے اپنے کیریئر کے دوران تقریباً 40 فلموں میں کام کیا ہے۔
ان تمام فلموں میں رنجیت چودھری ہلکے پھلکے مزاحیہ رول میں نظر آئے۔
بالی ووڈ فلموں کے علاوہ اداکار رنجیت ٹی وی سیریل میں بھی دکھائی دے چکے ہیں۔
رنجیت چودھری نے ہالی وڈ میں متعدد شوز اور فلموں میں بھی کام کیا تھا۔