: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/17اگست(ایجنسی) کیرل میں آئی بھاری بارش اور سیلاب کی وجہ سے جان ومال کا بھاری نقصان ہوا ہے. یہاں لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیرل کے وزیراعلی نے ریاست میں پچھلے 94 سالوں میں آئے سب سے شدید سیلاب سے نمٹنے میں زائد سے زائد تعاون دینے کی اپیل کی ہے، تاکہ اس تباہی سے نمٹنے میں انکو مدد کرسکیں، ایسے میں اب بالی ووڈ کی کچھ نامی ہستیاوں نے بھی اس تباہی سے نمٹنے کے لیے لوگوں سے مدد کے لیے اپیل کی ہے، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس تباہی کے وقت مدد سے جوڑی ساری معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے.