گرو گرام ، 5 فروری (یواین آئی) دو فیشن میری ذاتی اسٹائل کی توسیع ہے۔ مجھے ایسے انداز پسند ہیں، جو اپنانے کے لائق اور آرام دہ ہوں۔ اسی لیے مجھے رمزم دادو کے ملبوسات پہننا اور ان پر واک کرنا پسند ہے ان کے ڈیزائن اپنے وقت سے بہت آگے ہوتے ہیں۔
رمزم جس طرح سے
ٹیکسٹائل اور سلمیٹ کی تشریح کرتا ہے ، وہ نا قابل یقین ہے۔ بلینڈرز پرائیڈ گلاس ویئر فیشن نیکسٹ مستقبل کا فیشن ہونے کے ساتھ ساتھ گلیمرس سے پر ہے مجھے یقین ہے کہ یہ فیشن انڈسٹری میں ایک انمٹ نقوش چھوڑے گا ان خیالات کا
اظہار اداکارہ سونم کپور نے ایک فیشن شو کے دوران کیا۔