the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جودھپور، 7 مئی (یواین آئی) راجستھان کی جودھپور کی مقامی عدالت میں سرخیوں میں چھائے كانكاني ہرن شکار معاملہ میں فلم اداکار سلمان خان کی سزا ملتوی کرنے کی درخواست پر اگلی سماعت 17 جولائی کو ہوگی۔
ضلع و سیشن جج اندر کمار سونگرا نے آج اس معاملہ کی پہلی سماعت کرتے ہوئے اگلی پیشی 17 جولائی کو مقررکی۔ سخت سیکورٹی کے درمیان اداکار سلمان خان کی بہن الويرا اور دوست وسابق ممبر اسمبلی بابا صدیقی کے ساتھ عدالت پهنچے۔ وہ تقریباً آٹھ منٹ تک عدالت میں رہے۔جج کی طرف سے اگلی تاریخ دینے کے ساتھ ہی سلمان خاں نے آرڈر شيٹس پر دستخط کئے اور اپنی موجودگی درج کرائی۔
سلمان کے وکیلوں نے عدالت میں ایک درخواست پیش کرکے اس معاملہ پر بحث کرنے کے لیے وقت مانگا۔ وکیلوں نے یہ بھی دلیل دی کہ اس سے متعلق ایک اور کیس کی سماعت ہونی ہے اس لئےاپنا موقف رکھنے کی



اجازت دی جائے۔ پبلک پراسیکیوٹر پوکر رام بشنوئی کی جانب سے اعتراض نہ کرنے پر عدالت نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے اگلی سماعت 17 جولائی مقرر کردی۔
قابل ذکر ہے کہ دو دہائی قبل ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کے شکار کے معاملے میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ دیو کمار کھتری نے گزشتہ پانچ اپریل کو سلمان خان کا مجرم ٹھہراتے ہوئے پانچ سال کی سزا اورمالی جرمانے کی سزا دی تھی۔ عدالت نے اس کیس میں معاون ملزم سیف علی خان، اداکارہ نیلم، سونالی اور تبو سمیت پانچ ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ بعد میں سلمان کی جانب سے داخل کی گئی درخواست پر مقامی عدالت نے مشروط ضمانت دے دی تھی۔
سلمان کے کے وکیلوں جانب سے سزا کے ملتوی کو لے کر ضلع و سیشن کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جسے عدالت نے قبول کرکے آج انہیں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی دتھی۔
یو این آئی،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.