: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی/11ڈسمبر(ایجنسی) شہنشاہ جذبات کے لقب کے نام سے مشہور ہندوستانی فلمی صنعت کے قدآور اداکار دلیپ کمار کی 95ویں سالگرہ ان کی اداکارہ شریک حیات سائرہ اور اہل خانہ نے سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن چھ دہائیوں تک فلمی دنیا پر اپنا اثرورسوخ رکھنے والے یوسف خان عرف دلیپ کمار کی شہرت اور مقبولت میں کوئی کمی نہیں واقع ہوئی ہے ،یہی وجہ ہے کہ بگ بی کہے جانے والے اداکارامیتابھ بچن کا کہنا ہے ہندوستانی فلموں کی تاریخ دوحصوں میں لکھی جائے گی ،ایک دلیپ کمار سے پہلے اور دوسرا حصہ دلیپ کمار کے بعد کی تاریخ پر مبنی ہوگا۔ کیونکہ فلمی صنعت پر ان کے نقوش پائے جاتے ہیں۔
ان کی شریک حیات سائرہ
بانو کا کہنا ہے کہ 'یہ دلیپ صاحب کے لاکھوں پرستاروں اور شیدائیوں کی محبت اور دعائیں شامل ہیں کہ انہیں ایک اچھی صحت نصیب ہوئی ہے ،میں اس سے مغلوب ہوں اور محسوس کرتی ہوں۔ایک عرصہ سے علالت اور حال میں نمونیہ کا شکار ہونے کے باوجود انہیں نظرنہ لگے کہ صحت مندی نظر آرہے ہیں ،لیکن ہم احتیاط برتنا چاہتے ہیں ۔گھر میں رہ کر ان کی دیکھ بھال کررہے ہیں اور ان کے علاج میں کوتاہی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔' سائرہ بانو نے کہا کہ انہوں نے بہت سے ان کے شیدائیوں اور قریبی لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ دورافتادہ مقامات سے تشریف نہ لائیں کیونکہ فی الحال ڈاکٹروں نے دلیپ کمار کو علالت کے سبب بھیربھاڑسے دوررکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اس لیے ہم نے سادگی سے سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔