ممبئی/19مارچ(ایجنسی) تنوشری دتہ کی پیدائش 19 مارچ، 1984 کو جمشیدپور میں ہوئی. وہ 34 سال کی ہوگئی ہیں. 2004 میں وہ مس انڈیا یونیورس بنی تھی۔ فلم 'عاشق بنایا آپ نے' سے انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری لی تھی. کئی فلمیں کرنے والی تنوشری 8سالوں سے فلم انڈسرٹی سے غائب ہے۔ یہاں تک کہ وہ پیچھلے سال ہوئی اپنی بہن ایشیتا کی شادی میں بھی نہیں آئی تھیں.
تنوشری کی بہن ایشیتا فلم 'دھریشیم' میں نظر آچکی ہیں۔ساتھ ہی وہ ٹی وی سیریل میں بھی دیکھتی ہیں.
گزشتہ سال نومبر میں، انہوں نے اداکار وتسل سیٹ سے شادی کی تھی۔ شادی میں تنوشری نہیں آئی۔ میڈیا میں انکی غیر موجودگی کولیکر طرح طرح کے وضاحتیں لگائے گئے۔ کچھ رپورٹس کی مانے تو تنوشری نہیں چاہتی تھی کہ انکا سامنا بالی ووڈ کی کسی بھی
شخص سے ہو.
دوسری رپورٹ کے مطابق تو تنوشری کسی سفر تھی، یہ سبھی جانتے ہیں کہ انہوں نے روحانی رساتہ اختیار کیا اور وہ زیادہ تر وقت سفر پر رہتی ہیں.
وہ امریکہ میں رہتی ہے اور خبروں کے مطابق، ایشیتا اپنی شادی کے پہلے دومہینے یو ایس میں اپنی بہن کے ساتھ گذار کر آئی تھیں۔
انہوں نے عاشق بنایا اپنے‘ 'چاکلیٹ' گڈ بوائے بیڈ بوائے‘ جیسی فلمیں کی ہیں۔ انکا فلمی کیریئر کامیاب نہیں رہا.
تنوشری کی آخری فلم 2010 میں آئی تھی. تنوشری نے بالی ووڈ میں تقریبا 14 فلمیں کی ہیں۔ کچھ وقت پہلے خبر تھی کہ انہوں نے روحانیت اپنا لیا ہے اور وہ آشرم میں رہنے لگی ہیں۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ آشرم میں بالی ووڈ سے زیادہ سیکس ہوتا ہے۔