the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، یکم اگست (ایجنسی) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے جمعرات کو اپنی 32 ویں سالگرہ منائی ۔

تاپسی پنو کی پیدائش یکم اگست 1987 کو نئی دہلی میں ہوئی۔
انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم جے ماتا کور پبلک اسکول اشوک وہار سے حاصل کی اور اس کے بعد گرو تیغ بہادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کیا۔
گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ایک کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر نوکری کرلی لیکن ماڈلنگ کی جانب رجحان ہونے کی وجہ سے انہوں نے نوکری درمیان میں ہی چھوڑ دی اور ماڈلنگ شروع کردی۔

تاپسی نے سال 2008 میں ماڈلنگ کے دوران پنٹالون فیمینا مس فریش فیس اور سفی فیمینا مس بیوٹی فل اسکن کا خطاب جیتا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں فلمساز



راگھویندر راؤ کی تیلگو فلم ’جھومنڈی نادم‘ سے کیا تھا ۔ ان کی دوسری فلم ’آدوکلم‘ تمل ڈیبو تھی جس میں ان کے مدمقابل دھنش نظر آئے تھے ۔ یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی اور اس فلم نے نیشنل فلم ایوارڈ میں چھ نیشنل ایوارڈ حاصل کئے تھے۔ تاپسی نے تیلگو ، تمل، ملیالم اور ہندی فلموںمیں کام کیا ہے۔

انہوں نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات 2013 میں آئی فلم ’چشم بدور‘ سے کی تھی ۔
یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی۔
اس کے بعد 2015 میں سپرہٹ فلم ’بے بی‘ میں کام کیا۔
وہ اب تک ’نام شبانہ، بے بی، پنک، چشم بدور اور دا رننگ شادی، آگرہ کا ڈابرہ، ملک، جڑواں ۔
2، من مرجیا اور بدلہ جیسی فلموں میں دکھائی دے چکی ہیں۔

تاپسی کی آنے والی فلموں میں ’مشن منگل‘ اور ’ سانڈ کی آنکھ ‘ اہم ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.