ممبئی،18اکتوبر(یواین آئی)مشہور اداکر سنی دیول کا ان منتخب اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً تین دہائی سے اپنی دم دار اداکاری سے شائقین کے دل میں آج بھی ایک خاص مقام بنارکھا ہے۔
سنی دیول ،جن کی پیدائش 19اکتوبر 1956 کو ہوئی تھی۔ اداکاری کا ہنر انہیں وارثت میں ملا۔ ان کے والد دھرمیندر ہندی فلموں کے مشہور اداکار ہیں۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے سنی دیول اکثر اپنے والد کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتے تھے اس وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی جانب
ہوگیا اور وہ بھی اداکار بننے کے خواب دیکھنے لگے۔
سنی نے اپنی ابتدائی تعلیم ممبئی سے پوری کی۔ اس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کے مشہور اولڈ بوائے تھیئٹر میں اداکاری کی تعلیم لی۔ سنی نے اپنے کریئر کی شروعات اپنے والد کی بنائی فلم بے تاب سے کی۔ 1983میں راہل رویل کی ہدایت میں بنی یہ فلم سپر ہت ثابت ہوئی۔
فلم بے تاب کی کامیابی کے بعد سنی دیول کو سوہنی مہیوال،منزل منزل ،سنی جیسی زبردست فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن ان میں سے کوئی فلم ٹکٹ کھڑی پر کامیاب نہیں ہوسکی۔