: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/19ڈسمبر(ایجنسی) مشہور اداکار سلمان خان کے بھائی سہیل خان آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں- بالی ووڈ میں، سہیل خان کا شمار ایسے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے اپنے فلمی مداحوں کے دلوں میں ایک منفرد شناخت بنائی۔
سہیل خان 20 دسمبر 1972 کو ممبئی میں معروف مکالمہ نگار سلیم خان کے یہاں پیدا ہوئے۔ گھر میں فلمی ماحول کی وجہ سے سہیل خان بھی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے خواہش مند تھے۔
سہیل خان نے فلم انڈسٹری میں اپنے
کیریئر کی ابتدا بطور ہدایت کار سال 1997 میں فلم اوزار سے کی۔ اس فلم میں ان کے بڑے بھائی سلمان خان اور سنجے کپور کے علاوہ شلپا شیٹی نے اہم کردار ادا کئے تھے۔ کمزور کہانی کی وجہ سے یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔
سال1998 میں سہیل خان نے اپنے بھائی سلمان خان اور ارباز کے ساتھ ایک رومانی فلم پیار کیا تو ڈرنا کیا بنائی۔ اس فلم میں کاجول سلمان خان کی ہیروئن تھیں۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے بعد سہیل خان فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے۔