the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 3 ستمبر (ایجنسی) بالی ووڈ میں رشی کپور کا نام ایک ایسے سدا بہار اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے رومانوی اور جذباتی اداکاری سے تقریبا تین دہائی سے ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی ہے۔

چار ستمبر 1952 کو ممبئی میں پیدا ہوئے رشی کپور کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔
. ان کے والد راج کپور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایت کار تھے۔

گھر میں فلمی ماحول رہنے کی وجہ سے رشی کپور کی دلچسپی فلموں کی طرف بڑھ گئی اور وہ بھی اداکار بننے کا خواب دیکھنے لگے۔

رشی کپور نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز اپنے والد کی ہدایت میں



بننے والی فلم ’’ میرا نام جوکر ‘‘ سے کیا۔ سال 1970 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں رشی کپور نے 14 سالہ لڑکے کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی ٹیچر سے محبت کرنے لگتا ہے۔ اپنے اس کردار کو انہوں نے بخوبی ادا کیا ۔ فلم میں بہترین اداکاری کے لیے انہیں نیشنل ایوارڈ ملا۔ انہوں نے 1973 میں اپنے والد راج کپور کے بینر میں بننے والی فلم ’ بابی ‘ میں بطور ہیرو کام کیا۔



نوجوانوں کی محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم میں ان کے ساتھ ڈمپل كپاڈيا تھیں۔
بطور اداکارہ ڈمپل کی یہ پہلی فلم تھی۔ اس فلم کی زبردست کامیابی نے نہ صرف ڈمپل کو بلکہ رشی کپور کو بھی شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.