the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 25 اکتوبر (ایجنسی) شہر کی لڑکی، مست مست گرل، تو چیز بڑی ہے مست مست جیسے ناموں سےمشہور روینہ ٹنڈن کا بالی ووڈ میں ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی بنداس اداکاری سے مداحوں کو دیوانہ بنایا۔ روینہ ٹنڈن ،26اکتوبر1974ء کو ممبئی کی ریاست مہاراشٹر میں فلمساز روی ٹنڈن اور وینا ٹنڈن کے گھر پیدا ہوئیں۔

انہوں نے17 سال کی عمر میں 1991 ء میں فلم "پتھر کے پھول " سے فلمی دنیا میں قدم رکھا جس میں انہوں نے سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا۔ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد انہیں



نیو فیس کے طور پر فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے بعد بھی بہت سی فلموں میں انہوں نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔ انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیاجن میں "زمانہ دیوانہ " ، "کھلاڑیوں کا کھلاڑی " ، "ضدی " ،" مہرا" ، "بڑے میاں چھوٹے میاں " ، "بلندی " ، "عکس" ، "لاڈلہ " ، "ماتر" اور دیگر شامل ہیں، انہیں بہترین اداکاری کی بدولت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔


روینہ ٹنڈن ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تامل اور تیلگوفلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اب بالی وڈ فلم "بمبے ویلوٹ"کے ذریعے ایک بار پھر فلم نگری میں واپسی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.