the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/6جولائی(ایجنسی) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور جواں دلوں کی دھڑکن رنویر سنگھ آج 33 برس کے ہوگئے۔

چھ جولائی 1985 کو ممبئی میں پیدا ہوئے رنویر سنگھ بچپن سے ہی اداکار بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔ رنویر نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2010 ء میں یش راج بینر تلے بنی رومانٹک فلم "بینڈ- باجا-بارات"سے کیا۔ اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے وہ "ڈیبیو ادارکار " ایوارڈ سے نوازے گئے۔

سال 2012 میں انہیں ایک بار پھر یش راج فلمز کی فلم "لیڈیز ورسیز رکی بہل" میں کام کرنے کا موقع ملا۔
حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ رنویر کی تیسری فلم "لٹیرا" ریلیز ہوئی ۔ فلم نے باکس آفس پر اوسط کامیابی حاصل کی لیکن ان کی اداکاری کو شائقین نے کافی پسند کیا۔



font-size: 18px; text-align: start;">سال 2013 میں رنویر سنگھ کی ایک اور سپر ہٹ فلم "گولیوں کی راس ليلا" رام لیلا145 ریلیز ہوئی۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بنی اس فلم میں رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈوکون کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ فلم نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔

سال 2014 میں رنویر سنگھ کو ایک بار پھر یش راج بینر تلے بنی فلم "غنڈے" میں کام کرنے کا موقع ملا۔ كوئلہ مافیاؤں کے ارد گرد گھومتی اس فلم میں رنویر نے اپنی چاکلیٹی شبیہ سے ہٹ کر موالی غنڈے کا کردار نبھایا۔ فلم میں ان کا یہ اسٹائل ناظرین نے کافی پسندکیا۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس سال 2015 میں "دل دھڑکنے دو" اور "باجی راؤ مستانی" جیسی ہٹ فلم ریلیز ہوئیں۔

سال 2018 میں سنجے لیلا بھنسالی کی تنازعات میں گھری فلم "پدماوت" ریلیز ہوئی جس میں رنویر نے مرکزی کردار ادا کیا۔
یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.