نئی دہلی/22جنوری(ایجنسی) تیلگو سپر اسٹار مہش بابو کی بیوی اور بالی ووڈ کی اداکارہ نمرتا شروڈکر کی آج سالگرہ ہے.
1993 میں، مس انڈیا کا تاج اپنے نام کرنے والی نمرتا کا آج 46 واں جنم دن ہے۔ نمرتا ان دنوں لائم لائٹ سےدور ہے۔ مس انڈیا بننے کے بعد نمرا سرخیوں میں آئی تھی۔ وہ مس یونیورس میں بھی پانچویں جگہ پر رہی۔ مہاراشٹرا کے برہمن خاندان میں 22 جنوری 1972 کو جنم لینے والی نمرتا کی بڑی بہن شلپا شیروڈکر مہشور اداکارہ ہے۔ انکی دادی بھی گذرے زمانے کی مشہور ادکارہ تھی۔ جنکا نام تھا میناکشی۔ نمرتا پہلی باری تیراکی کا سوٹ پہن کر بڑے پردے پر آئی تو بحث کا مرکز بن گئی۔ نمرتا کا بچپن فلمی ماحول میں گذرا۔ بہن اور دادی کی طرح بھی اسکرین کو ہی اپنے جیون کا بنیادی مقصد بنا نا صحیح سمجھا.
نمرتا نے اپنا کیرئیر 1993 ماڈلنگ سے شروع کیا۔ فلم جب پیار کسی سے ہوتا‘ میں انہوں نے چھوٹا سا رول اداکیا تھا۔ یہ انکی پہلی
فلم تھی۔ اس فلم کے پہلے بھی انہوں نے فلم پورب کی لیلی ‘پیچھم کا چھیلا سائن کی تھی۔ لیکن یہ فلم ریلیز نہیں ہوسکی۔ اسکے بعد وہ ایک سوپر ہٹ فلم واستو میں سنجے دت کے ساتھ دیکھائی دی۔ ایک کامیاب فلم ہونے کے بعد بھی اسکا کوئی اثر نمرتا کےکیرئیر پر نہیں پڑا۔ فلم پکار ’ہیرا پھیری’ کچے دھاگے’ تیرا میرا ساتھ رہے’ اور ایل او سی کارگل جیسی فلموں میں نمرتا نے بہت اچھا کا م کیا۔ لیکن ان فلموں میں انکا تعاون کام تھا۔ اسکے بعد انہوں نے جنوبی فلموں میں کام کرنا شروع کیا.
لگاتار فلاپ فلمیں دینے کے بعد نمرتا بالی ووڈ میں بنی رہی۔ فلم واستو کی شوٹنگ کے دوران انکا افیئر مہیش منجیکر کے ساتھ ہوا۔ لیکن وہ زیادہ دن ساتھ نہیں رہ پائے۔ 2000 میں تلگو فلم وانسی کی شوٹنگ کے دوران کی ملاقات سپر اسٹار مہیش بابو سے ہوئی۔ مہیش ۔نمرتا سے عمر میں تین سال چھوٹے ہیں۔
مگر کچھ سال بعد دونوں نے فروری 2005 میں شادی کرلی۔ انکے دو بچے ہیں گوتماور ستارہ۔