the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی/1اگسٹ(ایجنسی) مینا نے اپنے30سال کے فلمی کیرئر میں 90 سے زیادہ فلموں میں کام کر چکی ہیں۔اور 4 فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔مینا کی فلموں کو آج کلاسک زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مینا کو غم زدہ خاتون کا کردار کافی کرنے کو ملا جس سے وہ اپنے فینس کی آنکھوں کو اشکبار کر دیتی تھیں۔مینا ایک اداکارہ کے ساتھ گلوکارہ اور شاعرہ بھی تھیں۔ اپنی سنجیدہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں کو چھو لینے والی عظیم اداکارہ مینا کماری حقیقی زندگی میں " ملکہ جذبات " کے نام سے مشہور ہوئیں ۔لیکن وہ چھ ناموں سے جانی جاتی تھیں۔

ممبئی میں یکم اگست 1932 کو ایک درمیانے طبقے کے مسلم خاندان میں مینا کماری جب پیدا ہوئیں تو باپ علی بخش انہیں یتیم



خانے چھوڑ آئے کیونکہ دو بیٹیوں کی پیدائش کے بعد اس بات کی دعا کررہے تھے کہ اللہ اس مرتبہ بیٹے کا منہ دکھادے تبھی انہیں بیٹی ہونے کی خبرآئی اور وہ بچی کو گھر نہ لے جاکر یتیم خانے چھوڑ آئے۔ لیکن بعد میں ان کی بیوی کے آنسوؤں نے بچی کو یتیم خانے سے گھر لانے پر مجبور کر دیا۔


مینا کماری کی ماں اقبال بانو نے ان کا نام "ماہ جبیں" رکھا۔بچپن کے دنوں میں مینا کماری کی آنکھیں بہت چھوٹی تھیں اس لئے خاندان والے انہیں "چینی" کہہ کر پکارا کرتے تھے۔ تقریبا ًچار سال کی عمر میں 1939 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ انہوں نے فلموں میں اداکاری کرنی شروع کر دی تھی۔ پرکاش پکچرس کے بینر تحت بنی فلم "لیدر فیس"میں ان کا نام بے بی مینا رکھا گیا۔اس کے بعد مینا نے "بچوں کا کھیل" میں بطور اداکارہ کام کیا۔ اس فلم میں انہیں" مینا کماری" کا نام دیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.