ممبئی، 16 اگست (ایجنسی) بالی وڈ کی ایلو ایلو گرل منیشاکوئرالہ کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہےجنہوں نے نوے کی دہائی میں اپنی دلکش اداؤں سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص شناخت بنائی۔
16 اگست 1970 کو نیپال کے کاٹھمنڈو میں پیدا منیشا کوئرالہ کے دادا وشیشور پرساد کوئرالہ نیپال کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ منیشا نے اپنے فلمی کیرئیر کاآغاز 1989 میں نیپالی فلم ’فیری بھیٹولہ‘ سے کیا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے چھوٹا سا کردار ادا کیا تھا۔
سال1991 میں منیشا نے فلم سوداگر سے بطور اداکارہ بالی وڈ میں قدم رکھا ۔ پروڈیوسر و ڈائرکٹر سبھاش
گھئی کی فلم سوداگرمیں ان کے ہیرو کا کرداروویک مشران نے ادا کیا تھاجو ان کی بھی پہلی فلم تھی۔ اس فلم میں ان دونوں فنکاروں پر ’ایلو ایلو‘ نغمہ فلمایا گیا تھا جو سامعین کے درمیان بہت زیادہ مقبول ہوا تھا اور فلم کی کامیابی کے بعدمنیشاانڈسٹری میں ایلو ایلوگرل کے نام سے مشہورہوگئی تھیں۔
سال 1994 میں منیشا کو ودھو ونود چوپڑا کی فلم 1942 اے لو اسٹوری میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ انل کپور تھے۔ حب الوطنی کے جذبے سے معمور اس فلم میں منیشا نے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کو مسحور کر دیااور بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نامزد کی گئیں۔