the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 13 ستمبر (ایجنسی) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ مہیماچودھری آج 46برس کی ہوگئیں۔

13 ستمبر 1973 کو مغربی بنگال کے دارجلنگ میں پیدا ہونے والی مہیماچودھری کا حقیقی نام رتو چودھری ہے ۔ انہوں نے اپنا کیرئیر اشتہاری فلموں سے شروع کیا تھا۔
بطور اداکارہ اپنے کیرئیر کا آغاز انہوں نے 1997 میں ریلیز سبھاش گھئی کی بلاک بسٹر فلم پردیس سے کیا تھا۔ اس فلم کے لئے انہیں سرفہرست ڈیبو اداکارہ کا فلم فیئرایوارڈ دیا گیا۔

سال 2000 میں ریلیز فلم دھڑکن میں اپنی بہترین اداکاری کے لئے وہ سرفہرست معاون اداکارہ کے فلم



فیئر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہوئیں۔
2006 میں شادی کرنے کے بعد انہوں نے فلموںمیں کام کرنا کم کردیا تھا۔

مہیماایک مرتبہ پھر بالی وڈ میں فلم ’ڈارک چاکلیٹ‘ کے ذریعہ کم بیک کرنے والی ہیں ۔
یہ فلم شینا بورا قتل معاملے پر مبنی ہے۔ اس فلم میں وہ شیناکی ماں اندرانی مکھرجی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اپنے فلمی کیریئر میں انہوں نے تقریباً 35 فلموں میں کام کیا ہے۔  ان کی قابل ذکر فلموں میں ’داغ دی فائر، کروکشیتر، دل کیا کرے، لجا، دیوانے، کھلاڑی 420، اوم جے جگدیش، دل ہے تمہارا، سوتن، شہر، سینڈوچ اور باغبان وغیرہ شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.