ممبئی، 27 ستمبر (ایجنسی) تقریباً چھ دہائیوں سے اپنی جادوئی آواز کے ذریعہ 20 سے بھی زائد زبانوں میں پچاس ہزار سے بھی زیادہ نغموں کو اپنی آواز دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے والی موسیقی کی دیوی لتا منگیشکر آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔
اندور میں 28 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئی لتا منگیشکر ، اصلی نام ہیما ہریکدر کے والد دینا ناتھ منگیشکر مراٹھی اسٹیج سے جڑے ہوئے تھے ۔ پانچ سال کی عمر میں لتا نے اپنے والد کے ساتھ ڈراموں میں
کام کرنا شروع کردیا تھا اس کے ساتھ ہی لتا موسیقی کی تعلیم اپنے والد سے حاصل کرنے لگی تھیں۔
سال 1942 میں تیرہ برس کی عمر میں لتا کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا اور خاندان کی ذمہ داری لتا منگیشکر کے اوپر آگئی۔
اس کے بعد ان کا پورا خاندان پنے سے ممبئی آگیا۔ حالانکہ لتا کو فلموں میں کام کرنا بالکل پسند نہ تھا۔ اس کے باوجود اپنے گھر والوں کی مالی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے لتا نے فلموں میں کام کرنا شروع کردیا۔