: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 8اپریل (ایجنسی) بالی ووڈ میں Jaya Bhaduri جیہ بھادری کا ان چند اداکاروں میں شمار کیا جاتاہے جنہوں نے محض شو پیس کے طورپر اداکاراوں کو استعمال کئے جانے کی سوچ کوتبدیل کرکے فلم انڈسٹری میں اپنی مضبوط پہچان بنائی۔ جیہ بھادڑی کی اداکاری والی فلموں پر اگر نظر ڈالیں تو پتہ چلے گا کہ وہ پردے پر جو کچھ بھی کرتی ہیں وہ ان کے ذریعہ ادا کئے گئے کردار کا ضروری حصہ لگتا ہے اور اس میں وہ کبھی بھی غلط نہیں ہوتیں ۔ ان کی اداکاری کی خصوصیت رہی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے کردار کے لئے فٹ رہتی ہیں۔ فلم "کوشش" میں گونگی کا کردار ہو یا پھر "شعلے یا کورا کاغذ" میں سنجیدہ کردار یا پھر "ملی"
اور"انامیکا ، پریچے" جیسی فلموں میں چلبلی لڑکی کا کردار ۔
ہر کردار کو انہوں نے اتنی خوبصورتی سے ادا کیا کہ جیسے وہ ان ہی کے لئے بنی ہو۔ جیہ بھادڑی کی پیدائش 9اپریل 1948کو بنگالی کنبہ میں ہوئی تھی ۔ ان کے والد ترون بھادڑی صحافی تھے۔ جیہ بھادڑی نے اپنی ابتدائی تعلیم سینٹ جوزف کونوینٹ سے مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے پونا فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔ 70کی دہائی میں اداکارہ بننے کا خواب لیکر جیہ بھادڑی نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ انہوں نے اپنے اداکاری کیریر کی شروعات 15برس کی عمر میں عظیم فلم ساز۔ ڈائرکٹر ستیہ جیت رے کی بنگلہ فلم "مہانگر" سے کی ۔ اس ے بعد انہوں نے ایک بنگلہ کامیڈی فلم "دھنی موئے" میں بھی کام کیا جو ٹکٹ کھڑکی پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔