ممبئی، 17 اگست (ایجنسی) مشاعروں اور محفلوں سے ملی شہرت اور کامیابی نے،موٹر میکینک کا کام کرنے والے گلزار کو گزشتہ چار دہائی میں فلمی دنیا کا ایک عظیم شاعر اور نغمہ نگار بنا دیا ہے۔
اردو شاعری کو ایک نئی جہت دینے والے ہندستان کے مشہور نغمہ نگار اور ہدایتکار گلزار پاکستان کے ضلع جہلم کے ایک چھوٹے سے قصبے دینہ میں کالرا اروڑہ سکھ خاندان میں 18 اگست 1936 کو پیدا ہوئے ۔ سمپورن سنگھ کالرا (گلزار) کو اسکول کے دنوں سے ہی شعر و شاعری اور موسیقی کا بے حد شوق تھا۔
کالج کے دنوں میں ان کا یہ
شوق روز وافزوں بڑھنے لگا اور وہ اکثر مشہور ستار نواز روی شنکر اور سرود نواز علی اکبر خان کے پروگراموں میں جایا کرتے تھے۔
ہندستان کی تقسیم کے بعد گلزار کا خاندان امرتسر میں بس گیا لیکن گلزار نے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے ممبئی کا رخ کیا اور ورلی میں ایک گیراج میں کار مكینك کے طور پر کام کرنے لگے۔
فرصت کے لمحات میں وہ نظمیں لکھا کرتے تھے۔
اسی دوران وہ ڈائرکٹر بمل رائے کے رابطے میں آئے اور ان کے اسسٹنٹ بن گئے۔
بعد میں انہوں نے ڈائرکٹر رشی کیش مکھرجی اور ہیمنت کمار کے اسسٹنٹ کے طور پر بھی کام کیا۔