ممبئی/11اگست(ایجنسی) بالی وڈ کے ماچومین سنیل شیٹی کو ایک ایسے کثیر جہتی اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف ایکشن بلکہ مزاحیہ اور منفی کردار نبھا کر سامعین کو اپنا دیوانہ بنالیا۔
11 اگست 1961 کو کرناٹک کے منگلور میں پیدا ہوئے سنیل شیٹی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1992 میں آئی فلم 'بلوان' سے کیا ۔ اس فلم میں انہوں نے زبردست ایکشن مناظر دے کر ناظرین کو محظوظ کر دیا۔ 1994 میں فلم 'موہرہ' ان کے کیریئر کی پہلی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">موہرہ کی کامیابی کے بعد سنیل شیٹی کی شبیہ فلم انڈسٹری میں ایک ایکشن ہیرو کے طور پر بن گئی اور اس کے بعد فلم سازوں نے ان کی اسی شبیہ کو سلور اسکرین پر پیش کیا ۔ ان کی ایکشن فلموں میں انت، سركشا، ٹكر، ركشك، سپوت وغیرہ شامل ہیں۔
سال 2000 میں فلم 'ہیراپھیری' سنيل شیٹی کی اہم فلم میں شمار کی جاتی ہے. ہیں۔ پریہ درشن کی ہدایت میں بنی اس فلم سے پہلے لوگوں کا خیال تھا کہ وہ صرف ایکشن فلمیں ہی کرسکتے ہیں لیکن اس فلم میں انہوں نے اکشے کمار اور پریش راول کے ساتھ مل کر اپنی مزاحیہ اداکاری سے شائقین کا دل جیت لیا ۔ فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے 2006 میں اسی فلم کا سکوئیل 'پھر ہیرا پھیری' بنائی گئی۔