ممبئی/17اپریل(ایجنسی) پونم ڈھلوں کی پیدائش 18 اپریل 1962 کو کانپور میں ہوئی۔ ان کے والد ہندستانی فضائیہ میں انجینئر تھے۔
بالی ووڈ اداکار پونم ڈھلوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائیوں تک شائقین کو محظوظ کیا لیکن کم ہی لوگوں کو معلوم ہوگا وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔
انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم چندی گڑھ کارمیل کانوینٹ ہائی اسکول سے پوری کی۔ سال 1977میں پونم ڈھلوں کو آل انڈیا بیوٹی کانٹیسٹ میں حصہ لینے کا موقع ملا جس میں وہ پہلے مقام پر رہیں۔ اس درمیان پونم ڈھلوں کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر ڈائریکٹر پروڈیوسر ، یش چوپڑا نے اپنی فلم ترشول میں ان سے کام کرنے کی پیشکش کی ۔
text-align: start;">
پہلے تو انہوں نے اس پیشکش سے انکار کردیا لیکن بعد میں انکی دوست نے انہیں سمجھایا کہ فلموں میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں ۔ اس کے بعد پونم ڈھلوں کے گھر والوں نے انہیں اس شرط پر فلموں میں کام کرنے کی اجازت دی کہ وہ اسکول کی چھٹیوں کے دوران ہی فلموں میں کام کریں گی۔
فلم ترشول میں پونم ڈھلوں کو سنجیو کمار ، ششی کپور اور امیتابھ بچن جیسے نامور ستاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
اس فلم میں انہوں نے سنجیو کمار کی بیٹی کا کردا ر ادا کیا جو اداکار سچن سے محبت کرتی ہیں۔ فلم میں ان پر فلمایا گیا نغمہ 'گاپوجی گاپوجی گم گم ' ان دنوں نوجوانوں کے درمیان کریز بن گیا تھا۔ فلم ترشول باکس آفس پر ہٹ رہی۔