the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/7جولائی(ایجنسی) بالی ووڈ میں نیتو سنگھ کا شمار ایسی اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے جنہوں نے 70اور 80کی دہائی میں اپنے کول اسٹائل اور بااثر اداکاری سے فلم بینوں کواپنا دیوانہ بنایا۔

آٹھ جولائی 1958 کو پیدا ہونے والی نیتو سنگھ کو رقص میں کافی دلچسپی تھی۔ ان کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ان کی ماں راجی سنگھ نے انہیں مشہور اداکارہ وجینتی مالا کے رقص اسکول میں رقص سیکھنے کی اجازت دے دی۔ رقص سیکھنے کے دوران وجینتی مالا ان کے رقص کے انداز سے بہت متاثر ہوئیں اور انہوں نے نیتو کو اپنی فلم "سورج" میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے کی پیشکش



کی،جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔


ساٹھ کی دہائی میں نیتو سنگھ نے کئی فلموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کیاجن میں دس لاکھ، دو دونی چار، وارث ، گھر گھر کی کہانی ، پوتر پاپی اور 1968 میں آئی فلم "دو کلیاں"قابل ذکر ہیں ۔ دو کلیاں میں نیتو نے دوہرے کردار ادا کیے تھےجسے شائقین نے کافی پسند کیا۔ فلم میں ان پر فلمایا گایا نغمہ "بچے من کے سچے"ناظرین اور سامعین کے درمیان آج بھی کافی مقبول ہے۔ اس کے علاوہ نیتو سنگھ نے مکمل اداکارہ کے طور پر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1973 کی فلم "ركشاوالا" سے کیا۔ اس فلم میں ان کے ہیرو کے طور پر رندھیر کپور تھے۔ کمزورا سکرپٹ اور ہدایت کاری کی وجہ سے فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.