the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/19جولائی(ایجنسی) بالی ووڈ میں نصیر الدین شاہ ایسے ستارے کی طرح ہیں جنہوں نے مضبوط اداکاری سے متوازی سنیما کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ فلموں میں خاص شناخت بنائی ہے۔


20 جولائی 1950 کو اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پیدا ہوئے نصیر الدین شاہ نے ابتدائی تعلیم اجمیر اور نینی تال سے مکمل کی۔
اس کے بعد انہوں نے گریجویشن کی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی ۔ سال 1971 میں اداکار بننے کا خواب لیے انہوں نے دہلی کے نیشنل اسکول آف ڈرامہ میں داخلہ لیا۔

سال 1975 میں ان کی ملاقات مشہور فلم ساز اور



ڈائریکٹر شیام بینیگل سے ہوئی۔ شیام بینیگل ان دنوں فلم 146نشانت145 بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔ اس ملاقات کے دوران مسٹر بینیگل نے نصیر الدین کو ایک ابھرتے ہوئے ستارے کے طور پر دیکھا اور اپنی فلم میں کام کرنے کا موقع دیا۔

سال 1976 نصیر الدین کے فلمی کیریئر کے لئے اہم ثابت ہوا۔ اسی سال ان کی بھومیکا اورمنتھن جیسی کامیاب فلمیں بھی ریلیز ہوئیں۔ دودھ انقلاب پر بنی فلم منتھن میں ناظرین کو ان کی اداکاری کے نئے رنگ دیکھنے کو ملے۔ اس فلم کی تیاری کے لیے گجرات کے تقریباً پانچ لاکھ کسانوں نے اپنی فی دن ملنے والی اجرت میں سےدو دو روپے فلم سازوں کو دیئے تھے۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.