نئی دہلی: غزل کے بادشاہ کہے جانے والے جگجیت سنگھ 6 سال سے ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن انکی مخملی آواز کے لوگ آج بھی دیوانے ہیں، جگجیت سنگھ کا نام مشہور غزل گلوکاروں میں شمار ہے، غزل کو عام آدمی کے درمیان مقبول بنانے کا عزاز کسی کو دیا جانا ہے تو وہ جگجیت سنگھ کا ہی نام آتا ہے، جگجیت کی پیدائش 8
فروری 1941 کو راجستھان کے گنگانگر میں ہوئی تھی-
انکے والد سردار امر سنگھ دھمنی ہندوستان سرکار کے ملازم تھے.
جگجیت کا خاندان پنجاب میں تھا، انکی ماں کا نام بچن کور تھا، جگجیت کے بچپن کا نام جیت تھا، لیکن اپنی آواز سے لوگوں کو دل میں اترنے والے جیت کچھ ہی وقت میں جگ کو جیتنے والے یعنی جگجیت بن گئے.