: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی/18اپریل(ایجنسی) ارشد وارثی کی پیدائش ایک مسلم گھرانے میں 19 اپریل 1968 کو ممبئی میں ہوئی۔ ان کے والد کا نام احمد علی خان تھا۔ارشد بچپن میں ہی 14 سال کی عمر میں یتیم ہوگئے تھے اور انہیں کم عمری میں ہی اپنی جدوجہد بھری زندگی کا آغاز کرنا پڑا۔ ارشد وارثی نے اپنی ابتدائی تعلیم ناسک کے بورڈ نگ اسکول سے حاصل کی لیکن گھر کے حالات کو دیکھتے ہوئے انہیں اپنی تعلیم دسویں کلاس تک ہی محدود کرنا پڑی۔مالی بحران کی وجہ سے ارشد کو بہت جلد 17 سال کی عمر
میں ایک سیلز مین کے طور کام کرنا پڑا۔ وہ کاسمیٹک کا سامان گھر گھر جاکربیچا کرتے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک فوٹو لیب میں کام کیا۔ اسی درمیان ان کی دلچسپی ڈانس کی طرف ہوئی اور انہوں نے اکبر سمیع کے ڈانس گروپ میں حصہ لیا۔ وہاں انہوں نے ڈانس کے شعبے میں سخت محنت کی۔
انہوں نے 1991 میں انڈین ڈانس مقابلہ کا خطاب بھی جیتا ۔اس کے بعد انہوں بالی ووڈ کا رخ کیا۔ ارشد کی بالی ووڈ میں شروعات کافی جدوجہد بھری رہی۔ انہیں ہندی سنیما میں اداکاری کرنے کا پہلا موقع امیتابھ بچن کی کمپنی کی فلم تیرے میرے سپنے سے ملا ۔