نئی دہلی، 2 ستمبر۔(ایجنسی)ہندی سینما کی مایہ ناز اداکارہ سادھنا شیوداسانی کی پیدائش 2ستمبر 1941 کو کراچی میں ہوئی تھی۔ سادھنا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھیں اور آٹھ سال کی عمر تک ان کی ماں نے انہیں گھر میں ہی تعلیم و تربیت دی ۔ سادھانا کا نام ان کے والد کی پسندیدہ اداکارہ سادھنا بوس کے نام پر رکھا گیا تھا۔
ان کے والد اور اداکار ہ شوداسانی بھائی تھے جو اداکارہ‘ببیتا’ کے والد تھے۔ سادھنا نے ماضی میں اپنی لازوال اداکاری سے ہندی فلموں میں خوب نام کمایا جہاں
انہوں نے متعدد فلموں میں راج کپور، دیوآنند، راجند کمارکے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا اورمقبولیت کے جھنڈے گاڑھے وہیں وہ بالی ووڈ انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرتی رہیں۔
انہوں نے 1955 میں راج کپورکی فلم “شری 420’’ کے ایک مشہور گانے “مڑمڑ کہ نہ دیکھ مڑمڑکے” میں اپنا ڈیبیو کیاتھا۔ اس وقت ان کی عمر محض 15 برس تھی اور وہ گانے کے ڈانسر کے گروپ میں شامل تھیں۔ بطور اداکارہ لو ان شملہ‘ ان کی ایسی پہلی فلم تھی جو ان کی منفرد شناخت کا سبب بنی۔ اسی فلم نے انہیں شہرت کی نئی بلندیاں عطا کیں۔