ممبئی، 7 جنوری (یو این آئی) مشہور بالی ووڈاداکارہ بپاشا باسو آج 46 برس کی ہو گئیں۔
پاشا باسو کی پیدائش 7 جنوری 1979 کو دہلی میں ہوئی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کولکتہ سے حاصل کی۔ جبکہ اپنے ماڈلنگ کیر ئیر کا آغاز 1996 میں کولکتہ سے ہی کیا۔
اپنے ماڈلنگ کیر ئیر کے دوران ان کی ملاقات ارجن
رامپال کی اہلیہ اور ماڈل مہر جسیا سے ہوئی۔ انہوں نے انہیں گو در یج سنتھول سپر ماڈل میں حصہ لینے کو کہا، اور بپاشا باسو اس کی فاتح بن گئیں۔ بپاشا باسو نے بالی ووڈ میں اپنے کیر ئیر کا آغاز سال 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم اجنبی سے کیا۔ اس فلم میں و پاشا باسو کے مقابل اکشے کمار تھے۔ فلم میں و پاشا کے رول میں گرے شیڈ تھا۔