ممبئی/18ستمبر(ایجنسی) بگ باس کے نئے سیزن کی شروعات کے ساتھ ایک بڑا راز دنیا کے سامنے آیا ۔ یہ راز تھا انوپ جلوٹا اور جسلین متھارو کا عشق۔ اپنے اس رشتہ کو لے کر انوپ اور جسلین نے بگ باس شو میں انکشاف کیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ اس حیران کن انکشاف کے بعد دونوں ہی گلوکار ٹرول ہو گئے۔ اس بیچ سبھی کو یہ انتظار تھا کہ جسلین کے اہل خاندان کا کیا ردعمل ہوگا۔
start;">اب اگر آپ بھی اس رشتہ کو لے کر کنفیوزن میں تھے اور جسلین کے گھروالوں کے ردعمل کا انتظار کر رہے تھے۔ تو بتا دیں کہ فائنلی جسلین کے والد نے اس معاملہ پر خاموشی توڑ دی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا، یہ خبر میرے اور میرے اہل خانہ کے لئے جھٹکا تھی۔
تاہم جب تک میں جسلین سے مل نہیں لیتا میں اس کی ذاتی زندگی کے بارے میں کمینٹ نہیں کروں گا۔ ابھی وہ بگ باس میں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں وہ پازیٹیو رہے اور جیت کر باہر نکلیں۔