the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی۔"ٹھگس آف انڈیا ہندستان" کی شوٹنگ کے دوران اچانک امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہو گئی۔فلم کے سلسلے میں راجستھان پہنچے ہوئے بگ بی نے اپنی طبیعت کی خبر بلاگ کے ذریعے دی۔انہوں نےلکھا  صبح تین بجے تک شوٹنگ کی پھر 5 بجے ناشتہ کیا۔بگ بی نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ وہ منگل کو ڈاکٹروں کی ٹیم سے ملیں گے۔تاکہ ڈاکٹر ان کی صحت کا خیال رکھ سکیں۔انہوں نے لکھا "میں آرام کروں گا اور آپ کو جانکاری دیتا رہوں گا"۔

خبر ہیکہ بگ بی کی دیکھ ریکھ کیلئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ممبئی سے جودھپور کیلئے روانہ کی گئی تھی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہیکہ زیادہ گرمی میں شوٹنگ کرنے کی وجہ سے امیتابھ کی طبیعت بگڑی ہے۔فی الحال ان کی صحت میں سدھار ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہیکہ وہ جلد بگ بی کی طبیعت



کو لیکر اپڈیٹ دیتے رہیں گے۔

بگ بی کے شوٹنگ شیدیول کی بات کریں تو فلم کیلئے یودھ کے سین بھی شوٹ ہو رہے ہیں۔ان سینز کیلئے انہیں بھاری بھرکم کاسٹیوم پہننے پڑتے ہیں۔ان سب وجوہات سے انہیں کافی تھکن محسوس ہو رہی تھی۔بتادیں کہ امیتابھ کے علاوہ اس وقت عرفان خان کی بیماری کی خبر سے سبھی کے درمیان سنسنی مچی ہوئی ہے۔ان کی بیماری کے بارے میں تو ابھی تک کوئی خلاصہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

عرفان نے اپنے ٹویٹ میں صرف اتنا صاف کیا تھا کسی بیماری سے گزر رہے ہیں۔اس کے بعد ان کی اہلیہ نے فیس بک پر ایک پوسٹ لکھی تھی لیکن وہاں  بھی صرف دعاؤں کا حالات سے لڑنے کاذکر کیا تھا۔ان کی اہلیہ نے بھی عرفان کی بیماری کے بارے میں کوئی ازارہ نہیں دیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.