ممبئی، 10 مارچ (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہر کردار میں فٹ ثابت ہوتی ہیں۔
بھومی پیڈنیکر کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں جو بھی کردار منتخب کیے ہیں اس میں وہ بالکل فٹ ثابت ہوئی ہیں۔
بھومی پیڈنیکر نے کہا میں نے جن کرداروں کو منتخب کیا ان میں میں بالکل فٹ ثابت ہوئی اور اس کے لئے میں ناظرین کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنا پیار
دیا۔
انہوں نے کہا بطور فنکار صرف آپ کے کام کا طریقہ ہی فلم کی کامیابی سے وابستہ ہوتا ہے اور بہتر کام کے ساتھ نتائج بھی اچھے ملتے ہیں ۔
میں شکر گذار ہوں کی سامعین اور ناقدین کو میری اداکاری پسند آئی ۔
مجھے امید ہے کہ میں بہتر کام کروں گی اور اچھی کہانیوں کا انتخاب کروں گی۔
بھومی پیڈنیکر کی آنے والی فلموں میں ’درگاوتی، 'ڈولی کٹی، وہ چمکتے ستارے اور تخت‘ شامل ہیں۔