ممبئی 17 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے ڈبہ چیلنج لے کر اپنی فٹنس کا راز بتایاہے اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے پچھلے دنوں ڈبہ چیلنج کا آغاز کیا تھا۔
ٹوئنکل نے اس چیلینج میں اپنے شوہر اکشے کمار ، ملائیکہ اروڑا اور سونالی بیندرے کو نامزد کیا تھا ۔ یہ ڈبہ چیلنج کئی بالی ووڈ فنکاروں تک پہنچ چکا ہے۔ اب بھومی پیڈنیکر نے یہ چیلنج کیا ہے اور اپنے ڈبے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
بھومی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کھانے کے ڈبے کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’صحت مند کھانا اپنے آپ میں ایک لائف
اسٹائل ہوتا ہے۔ آپ کیا کھاتے ہیں اس کا انتخاب آپ خود کرتے ہیں۔ آپ نے میری ان فٹ سے فٹ ہونے کا سفر دیکھا ہے اور اکشے کمار نے اس میں میری بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔
مجھے نامزد کرنے کے لئے شکریہ۔ میرے ڈبے میں ایواکاڈو اور چکن سلاد ، بادام کے آٹے کی روٹی ، تھوڑی چکن کری ، فرائڈ مشروم اور اسباگول میلی پنیر کی ٹکیہ ہے۔
بھرپیٹ، کم کیلوریز اور لذت بخش کھانا۔ صحیح جیو خوش جیو‘‘۔
اس پوسٹ میں بھومی نے اداکار ایوشمان کھورانا ، تاپسی پنوں اور کارتک آریان کو چیلنج کیا ہے۔
اسی طرح یہ چیلنج مختلف اداکاروں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔