the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی14اپریل(یو این آئی)بھوجپوری سنیما کے ستاروں نے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کا پیغام دیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے خطاب میں ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کو 3مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے بعد بھوجپوری فلمی اداکاروں نے لاک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہوئے لوگوں کو گھر میں رہنے کے لئے پانچ منٹ کا ویڈیو جاری کر کے پیغام دیاہے۔

بھوجپوری سنیما کے سپر اسٹار اور رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے کہا،’’ہم سبھی لاک ڈاؤن میں ہیں۔
کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور اس میں جیت رہے ہیں۔
بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور اداکار روی کشن نے کہا،’کورونا ہارے گا۔
ہندوستان جیتے گا۔
بس آپ لوگوں کو گھر میں رہنا ہے۔
یہی میری گذارش ہے۔
جے ہند۔
‘‘
کھیسری لال یادو نے کہا،’’کورونا کو ہراکر ملک کو بچانا ہے۔
اگر بات نہیں مانا تو شمشان گھاٹ جانا ہوگا۔
‘‘دنیش لال یادو نرہوا نے کہا،’’کورونا کو ہرانا



ہے۔
ملک کو جیتنا ہے۔
گھر پر رہیں ۔
محفوظ رہیں۔

پون سنگھ نے کہا،’’کورونا سے لڑائی میں پوری دنیا ہندوستان کی یکجہتی کو دیکھ رہی ہے،جب ہم کورونا سے مضبوتی سے لڑرہے ہیں۔
انجنا سنگھ نے کہا،’’ہم سب مل کر کورونا کو ہرائیں ملک کو جتائیں۔
اسٹے ہوم،سیو کنٹری۔
گنجن پنت نے کہا،’’پہنچ گئی ہے گنتی ہزاروں میں،اسے لاکھ مت ہونے دو رک جاؤ اپنے گھروں میں،وطن کو راکھ نہ ہونے دو۔

پاکھی ہیگڑے نے کہا،’’میری ایک ہی گذارش ملک کے لوگوں سے ہے۔
کورونا کو ہمیں ہرانا ہے۔
ملک کوجتانا ہے۔
اس کے ساتھ کنال سنگھ،ونے آنند،اسمرتی سنہا،کے کے گوسوامی،سیما سنگھ،سوربھ کمار،سادھیکا رندھاوا،رتو سنگھ،پونم دوبے،انارا گپتا،شوبھم تیواری،آدتیہ اوجھا،پریم سنگھ،بھاونا بھرت وال،روہت سنگھ مٹرو،سی پی بھٹ،دیپک سنہا،پایس پنڈت،نیہا سری،گلوری موہنتو اور سنجے بھوشن پٹیالہ نے بھی ویڈیو پیغام جاری کر کے کورونا کی لڑائی میں سبھی سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.