: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/16اگست(ایجنسی) حوصلے بلند ہو اور کچھ نایاب کر گذرنے کا جذبہ ہو تو روکاوٹیں چاہے جتنی آئے منزل تک پہچانے سے کوئی روک نہیں سکتا، اترپردیش سے ممبئی آئے شاداب صدیقی نامی ایک نوجوان نے اس کہاوت کو سچ ثابت کردیا ہے. بچپن میں ہر وقت مشکلوں کا سامنا کرتے ہوئے بھی شاداب نے کبھی ہار نہیں مانی، خاندان سے مدد نہیں ملنے پر اسکولی تعلیم کی کمی کے
باوجود اس لڑکے کا حوصلہ کبھی کم نہیں ہوا.
سال 2016 میں "لو ان سلم" میں ایک مختصر فلم بنا کر ایک ڈائریکٹر کے طور پر اپنی موجودگی درج کرانے والے شاداب صدیقی کی بحث 2017 میں ہوئی، جب اس نے دوسری شارٹ فلم بنائی ""Where is Najib" نجیب". یہ فلم جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں بایو ٹیکنالوجی کے طالب علم نجیب کے ہوسٹل سے اچانک غائب ہو جانے کے واقعہ پر تھی.