کولکتہ/15مارچ(ایجنسی) بھوجپوری سنیما کے میگااسٹار روی کشن کا کہنا ہے کہ کولکتہ میں بھوجپوری سنے ایوارڈ کا پروگرام منعقد کئےجانے سے ناظرین کا رجحان بھوجپوری فلموں کی طرف مائل ہوگا۔
پانچ مئی کو کولکتہ کے نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں بھوجپوری سنے ایوارڈ کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ روی کشن نے بتایا کہ بھوجپوری شو کولکتہ میں منعقد ہوتے رہتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں ایک بڑے اسٹیج پر ایوراڈ کے درمیان اداکاروں کے ذریعہ رنگا رنگ پروگرام
پیش کیا جائے گا۔
روی کشن نے کہا کہ کولکتہ میں لاکھوں کی تعداد میں بھوجپوری سماج کے لوگ رہتے ہیں جو یہاں رہ کر بھی اپنی زمین سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہاں اس طرح کا پروگرام منعقد کرانے کے لئے اسپانسروں شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب بھوجپوری فلمی دنیا کے کلاکار ایک ہی منچ پر ہوں گے۔