the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 6 فروری (یو این آئی) بھوجپوری سنیما کی سپر اسٹار اداکارہ رانی چٹرجی کو آنے والی فلم ’سسرا بڑ پیسہ والا ۔
2‘ بہت پسند آئی ہے۔

رانی چیٹرجی نے فلم ’سسرا بڑ پیسہ والا ‘ سے ڈیبو کیا تھا ۔ اس فلم کا دوسرا حصہ 21 فروری کو ریلیز ہونے والاہے۔ اس فلم کے پریمیئر کے موقع پر پہنچی رانی چٹرجی نے فلم کو عمدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ناظرین کو پچھلی فلم کی یاد دلائے گی۔
فلم کے گانے بہت اچھے ہیں۔ یہ مکمل طور پر بھوجپوری فلم ہے۔

رانی چٹرجی نے فلم ’سسرا بڑا پیسے والا‘ کی باتوں کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری فلم آئی تھی تو لوگوں نے سو ۔ سو مرتبہ فلم دیکھی تھی۔ بچے، بوڑھے ، خواتین سبھی کو فلم پسند آئی تھی اس لئے میں امید کرتی ہوں کہ اس فلم کا دوسرا حصہ ’سسرا بڑا پیسے والا۔
2‘ کو بھی اتنا ہی پیار ملے گا۔ فلم میں اتھروسنگھ اور نیہا پرکاش نئے فنکار ہیں اور دونوں نے باکمال اداکاری کی ہے۔ میری فلم کے بعد جس طرح سے انڈسٹری میں بہت سی تبدیلیاں



رونما ہوئیں اگر اس فلم سے کوئی تبدیلی آتی ہے تو یہ میرے لئے باعث فخر بات ہوگی۔

 

فلم کو سو فیصد کامیابی ملنے والی ہے کیونکہ اگر کسی بھی ہٹ فلم کو دہرایا جاتا ہے تو اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے۔ رانی چٹرجی نے کہا ’’اس فلم کا ٹائٹل میرے دل کے بہت قریب ہے۔اس فلم اور اجے سنہا کی وجہ سے میں آج اس مقام پر ہوں۔میری نیک خواہشات فلم کے ساتھ ہیں اور میں سامعین سے یہ کہنا چاہوں گی کہ جس طرح آپ نے میری فلم کو گولڈن جوبلی بنایا اسی طرح اس فلم کو بھی بھرپور پیار دیں ۔
میں بھلے ہی فلم میں نہیں ہوں ، لیکن جب بھی ’سسرا بڑا پیسہ والا‘ کا نام آئے گا میرا ذکر ضرور ہوگا‘‘۔

فلم کے ہدایت کار اجے سنہا نے کہا ’’نیہا اور اتھرو کے ذریعے رانی اور منوج تیواری کے کردار کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہماری تھی۔ہم نے یہ کوشش کی ہے، باقی ناظرین طے کریں گے۔میرے لئے سنیما عبادت اور ناظرین میرے بھگوان ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ایک مرتبہ پھر فلم ’سسرا بڑا پیسے والا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.