نئی دہلی، 30 اپریل (ذرائع) بھوجپوری اداکارہ امرتا پانڈے کی موت کی خبر نے سب کو چونکا دیا ہے۔ یہ خبر سن کر انکے مداح حیران ہیں-
اب تک یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریتا نے خودکشی کر لی ہے۔ امریتا 27 اپریل کو بہار کے بھاگلپور جوگسر تھانہ علاقے
میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئی۔
پولیس کو اطلاع ملتے ہی وہ فوری طور پر اپارٹمنٹ پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ ابھی تک کچھ واضح نہیں ہے کہ امریتا کو کیا ہوا یا اگر انہوں نے خودکشی کی تو کیوں کی؟