ممبئی/17جنوری(ایجنسی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سلور اسکرین پر 18 سال کے لڑکے کا کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔
بالی ووڈ فلم اداکار اور سلمان خان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری فلم ' بھارت' بنانے جارہے ہیں۔ فلم علی عباس کی ہدایت میں بنائی جارہی ہے۔ سلطان اور ٹائیگر زندہ ہے، کے بعد سلمان خان اور علی عباس ظفر کی جوڑی ایک بار پھر سے بڑے پردے پر کمال
دکھائے گی۔ اس فلم میں زبردست ایکشن سین ہیں۔ سلمان خان 18 سال کے لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کا کردار زندگی کے ہر مرحلے کو پار کرکے 70 سال کے بزرگ کی زندگی تک کی عکاسی کرتا ہوا نظر آئے گا۔ فلم کی ٹیم نے بھارت پر گراؤنڈ ورک شروع کردیا ہے۔
علی عباس ظفر کا کہنا ہے کہ فلم کی اسکرپٹ تیار ہوچکی ہے۔ اس فلم میں سلمان اپنی پہلی فلم 'میں نے پیار کیا' جیسے ہیرو کی طرح نظر آئیں گے۔ اس کے لئے ایک خاص طرح کی تکنیک کا استعمال کیا جائے گا۔