ممبئی، 23 فروری (یو این آئی) مشہور بالی و وڈاداکارہ بھاگیہ شری آج 55 سال کی ہو گئیں۔
فروری 1969 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی بھاگیہ شری نے کیر ئیر کا آغاز 1987 میں ٹی 23 وی پر جاری امول پالیکر کی فلم کچی دھوپ سے کیا تھا۔ بھاگیہ شری نے بالی ووڈ میں اپنے
کیریئر کا آغاز 1989 میں ریلیز فلم میں نے پیار کیا سے کیا تھا۔
سورج برجاتیا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا، فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اسی دوران بھاگیہ شری کی شادی ہمالیہ داسانی سے ہوئی۔