ممبئی، 11 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ بھاگیہ شری اپنی سپر ہٹ فلم میں نے پیار کیا کے ریمیک میں عالیہ بھٹ کو دیکھنا چاہتی ہیں۔
بھاگیہ شری نے کہاکہ اگر اس فلم کا ریمیک بنتا ہے تو عالیہ بھٹ ان کے ذریعہ ادا کئے گئے کردار کے لئے سب سے زیادہ
پسندیدہ کردار ہیں۔
بھاگیہ شری نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ عالیہ بھٹ ایک شاندار ایکٹریس ہیں اور ان میں بہت معصومیت ہے۔
ان کے اندر بے بی چارم بھی ہے۔
انہوں نے اپنے خیالات کا ااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کا کردار رنویر سنگھ ہی ادا کرسکتے ہیں۔