ممبئی،6اکتوبر(ایجنسی)اپنی دلکش آواز سے شائقین کو دیوانہ بنانے والی بیگم اختر نے ایک بار عہد کیا تھا کہ وہ کبھی گلوکارہ نہیں بنیں گیبچپن میں بیگم اختر استاد محمد خان سے موسیقی کی تعلیم لیا کرتی تھیں۔
اسی دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ بیگم اختر نے گانا سیکھنے سے انکار کردیا۔
ان دنوں بیگم اختر سے صحیح سر نہیں لگتے تھے۔ ان کے استاد نے انہیں کئی بار سکھایااورجب وہ نہیں سیکھ پائیں تو انہیں ڈانٹ دیا۔ بیگم اختر نے روتے ہوئے ان سے کہا’’ہم سے
نہیں بنتا نانا جی۔ میں گانا نہیں سیکھوں گی۔ ان کے استاد نے کہا، بس اتنے میں ہار مان لی تم نے ۔ نہیں بٹو ایسے ہمت نہیں ہارتے۔ میری بہادر بٹیا چلو ایک بار پھر سے سر لگانے میں لگ جاؤ۔
ان کی بات سن کر بیگم اختر نے پھر سے ریاض شروع کیا اور صحیح سُر لگائے۔ اترپردیش کے فیض آباد میں سات اکتوبر1914 میں پیدا ہوئیں بیگم فیض آباد میں سارنگی کے استاد ایمان خاں اور عطا محمد خان سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم لی۔ انہوں نے محمد خان،عبدلاوحید خان سے بھارتیہ شاستریہ موسیقی سیکھی۔