ممبئی، 12 اگست (یو این آئی) دنیا میں وقت کے ساتھ بہت کچھ بدل جاتا ہے۔
کل کا ستارہ آج کے اندھیروں میں گم ہو جاتا ہے۔ بالی وڈ میں بھی ایسے ستاروں کی بھر مار ہے جو کبھی کامیابی کی بلندی پر چمک رہے تھے تو آج بالی وڈ کی چمک دمک اور گلیمرس کی زندگی سے دور گمنامی کی زندگی میں کھو ہو گئے ہیں۔ اسی سلسلے کا ایک ستارہ یوگیتا بالی ہیں۔ یوگتا بالی کی
پیدائش 13 اگست 1952 کو ممبئی میں ایک پنجابی خاندان میں ہوئی تھی۔ شمی کپور کی اہلیہ گیتا بالی کی بھانجی ہو گتا بالی آج بھلے ہی سب سے قطع تعلق ہو گئی ہیں لیکن کبھی ان کا جلوہ ہوا کرتا تھا۔ بالی وڈ میں اپنے فلمی کیریئر کے دوران امیتابھ کے ساتھ ڈیبیو کرنے اور راجیش کھنہ ، دیو آنند کے علاوہ سنیل دت کے ساتھ فلموں میں کام کرنے والی یہ ہیروئن آج فلمی دنیا سے دور ہیں۔